واشنگٹن،13اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں 4129مریکی تعلقات شامی حکومت کے لیے ماسکو کی حمایت کے باعث شاید اپنی اب تک کی نچلی ترین سطح پر آ چکے ہیں۔ یہ بات امریکی صدر نے بدھ کے روز واشنگٹن میں کہی، تقریبا? اسی وقت جب ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے زور دے کر کہا کہ روس اور امریکا کے باہمی تعلقات میں ابتری اب ختم ہونی چاہیے۔ واشنگٹن اور ماسکو کے آپس کے روابط شام میں زہریلی گیس کے ایک ہلاکت خیز حملے کے بعد سے تناؤ کا شکار ہیں۔ گزشتہ روز امریکی صدر نے اپنے روسی ہم منصب پوٹن کو شامی صدر بشارالاسد کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔156ہا ہے کہ روسی